ماسکو(سپورٹس ڈیسک) پانچ مرتبہ کی گرینڈ سلم چیمپئن ماریہ شراپووا نے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس نے میلڈونیم کو گزشتہ سال ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی ممنوع اشیاء کی فہرست میں شامل ہونے کے حوالے سے انہیں آگاہ نہیں کیا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ گزشتہ کچھ سال سے مطمئن ہو گئی تھیں اور ڈرگ ٹیسٹ میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتی ہیں تاہم اس معاملے سے آگاہ کرنے کیلئے ان سے نجی طور پر بات کیوں نہیں کی گئی۔
ماریہ شراپووا کی انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن پر کڑی تنقید
Apr 16, 2017