پاکستان ون ڈے کپ ٹورنامنٹ آج سے کھیلا جائیگا

Apr 16, 2017

لاہور+اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) کول اینڈ کول کیو موبائل پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ایونٹ کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کے گئے ہیں۔ سٹیڈیم روڈ عام ٹریفک کیلئے بند جبکہ فوڈ سٹریٹ بھی ٹورنامنٹ کے دوران سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے بند رہیگی۔ ایونٹ میں پانچ ٹیمیں سندھ، پنجاب، خیبرپی کے، اسلام آباد اور بلوچستان حصہ لیں گی۔ افتتاحی میچ پنجاب اور بلوچستان کے درمیان مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کا آغاز آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔ ایونٹ میں شرکت کرنے والی پانچ ٹیمیں راولپنڈی پہنچ گئیں۔ بغیر ٹکٹ کے کسی کو ڈبل روڈ سے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ داخلہ واک تھرو گیٹ کے ذریعے ہوگا۔ افتتاحی میچ آج پنجاب اور بلوچستان کے مابین مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا۔ تمام میچز براہ راست ٹیلی کاسٹ کیئے جائینگے۔ تمام ٹیمیں چار چار میچز کھیلیں گی جبکہ ٹاپ دو ٹیمیں 29اپریل کو فیصلہ کن معرکہ کیلئے مدمقابل ہونگی۔ فاتح ٹیم کو 20 لاکھ جبکہ رنرزاپ کو دس لاکھ کیش انعام ملے گا۔

مزیدخبریں