سندھ: رینجرز اختیارات میں توسیع نہ ہوسکی، سنیپ چیکنگ، گشت ختم

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ میں رینجرز کے اختیارات کا معاملہ حل نہ ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزارت داخلہ کی سمری پر دستخط نہیں کئے۔ رینجرز کے اختیارات کی مدت جمعہ کی رات پوری ہو گئی تھی۔دریں اثنا رینجرز اختیارات ختم ہونے پر سندھ بھر سے اہلکار ہیڈکوارٹر طلب کر لئے گئے۔ مساجد اور اقلیتوںکی عبادتگاہوں سے بھی رینجرز کے دستے ہٹالئے گئے۔ رینجرز نے صوبہ بھر سے سنیپ چیکنگ اور گشت بھی ختم کردیا۔

ای پیپر دی نیشن