ترکی میں ریفرنڈم کے لئے 95فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے،ابتدائی نتائج کے مطابق 51.7 فیصد شہریوں نے صدر اردگان کے حق میں جبکہ48.3 فیصد نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان ملک کے پارلیمانی سسٹم کو ایگزیکٹو صدارت سے بدلنا چاہتے ہیں۔ ریفرنڈم کی منظوری کی صورت میں اردگان 2029ءتک اپنے عہدے پر قائم رہیں گے۔ رجب طیب اردگان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اس سے ملک کو جدید طرز پر لانے میں مدد ملے گی تاہم ان کے مخالفین کو خدشہ ہے کہ یہ آمریت کا باعث بن سکتی ہے۔
ترکی صدارتی ریفرنڈم : ابتدائی نتائج میں اردگان کو برتری
Apr 16, 2017 | 21:29