کائل ایڈمونڈ اور پیبلو اینڈوجار مرا کو اوپن کے فائنل میں داخل

رباط (اے پی پی) کائل ایڈمونڈ اور پیبلو اینڈوجار نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے مراکو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق مراکش میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل مرحلے میں برطانیہ کے کائل ایڈمونڈ نے فرانس کے رچرڈ گیسکے کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-3 اور 6-4 رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میں سپین کے پیبلو اینڈوجار نے پرتگال کے جائوسوزا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

ای پیپر دی نیشن