ملتان (کرائم رپورٹر) ہائیکورٹ وڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشنزملتان نے جسٹس اعجازالاحسن کے گھر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرنے کیساتھ آج ہڑتال اور اجلاس منعقد کرنے کااعلان کیاہے۔اس سلسلے میں گزشتہ روزپریس کانفرنس کرتے ہوئے صدرہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان خالداشرف خان نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں جب عدلیہ انتہائی اہم مقدمات کی سماعت کررہی ہے یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ججز کی سیکورٹی کے لئے حکومت کی جانب سے خصوصی توجہ دی جائے اورایسے واقعات کی روک تھام نہیں کی گئی توایسے واقعات کی براہ راست ذمہ داری حکومت پرعائدہوگی کیونکہ فراہمی انصاف کے اداروں کامحفوظ نہیں ہونا نہ صرف ملک میں قانون کی حکمرانی بلکہ ملک کی سالمیت کے لئے بھی نہایت ضروری ہے۔ صدرڈسٹرکٹ بارملتان ملک محبوب علی سندیلہ نے کہاکہ وکلائ فراہمی انصاف کے ادارے کالازمی جزوہیں وہ اس واقعے کونہ صرف تشویش اورسنجیدگی سے دیکھتے ہیں بلکہ اس امرکابھی اظہارکرتے ہیں کہ اگریہ واقعات پھر ہوئے تووکلائ راست اقدام اٹھائیں گے۔ دریں اثنائ ہائیکورٹ بارکی جانب سے ارجنٹ مقدمات کی سماعت کے بعد اورڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کی جانب سے مکمل روزہڑتال نیز ہائیکورٹ بار میں ساڑھے 11 بجے دن اورڈسٹرکٹ بارمیں ساڑھے12 بجے دن احتجاجی اجلاس منعقد کرنے کابھی اعلان کیاگیاہے۔اس موقع پردیگر عہدیداربھی موجودتھے۔
وکلاءہڑتال