بہاولپور(نامہ نگار)بہاولپورصوبہ بحال کیاجاناچاہیے جوعوام کاحق ہے بعض لوگوں نے ہمدردیاں حاصل کرنے کے لئے استعفیٰ دیاسپریم کورٹ نے اپنااختیار استعمال کرتے ہوئے 62 ون ایف کی تشریح کی ہے ن لیگ خواہ مخواہ کارونا بندکرے ان خیالات کااظہار سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بہاولپورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ہمارا بہاولپور آنے کا مقصد عوامی رابطہ مہم ہے ملک کے جو حالات ہیں اس کے متعلق لوگوں کی رائے کا سمجھنا ضروری ہے عوام سے گزارش ہے کہ ان لوگوں کو اپنا نمائندہ منتخب کریں جو ان کے رہبر ہوںانہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور کچھ لوگ تحریک انصاف میں بھی ہیں جن کی وجہ سے سیاست سے لوگ دور بھاگتے ہیںعوام ووٹ سے ایسے لوگ منتخب کریں جو الیکشن کے بعد آپ سے ہاتھ ملائیں نہ کہ 5 سال کے لئے غائب ہو جائیںایلیٹ کلاس اپنے مفادات کے لیے اسمبلی میں جاتے ہیںہماری پارٹی پہلی مرتبہ الیکشن میں حصہ لے رہی ہے، کوشش ہے ایسے لوگوں کو لے آئیں جو عوامی ہوںجنوبی پنجاب محاذ کے نام پر سیاست کی جا رہی ہے، ان لوگوں نے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے استعفیٰ دیا ان سے پوچھا جائے کہ پانچ سال وہ کہاں تھے وہ صرف ووٹ لینے کا ایک طریقہ ہے ۔
بہاولپور صوبے کی بحالی عوام کا حق ہے ، افتخا ر چوہدری
Apr 16, 2018