سرگودھا (نامہ نگار)چیف الیکشن کمشنر پاکستان کی ہدایت کے مطابق الیکشن 2018ء کو شفاف بناے کے لیے سرگودہا میں تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا ، جس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سرگودھا اسد اللہ عتیق الیکشن آفیسر سرگودھا ،باسل اکرم، لیڈ ٹرینرز رائے سلطان بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر دفتر صوبائی الیکشن کمشنر، پنجاب لاہوراور محمد خلیل،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فیصل آباد ماسٹر ٹرینرز کے بیچ ون کے ماسٹر ٹرینرزکوٹریننگ دی جوکہ یہ ماسٹرٹرینرزمزیدپریزائیڈنگ آفیسرز،اسسٹنٹ پریزائیڈنگ، پولنگ افسران کو جنرل الیکشن2018ء کے لیے تربیت دیں گے۔ تاکہ جنرل الیکشن 2018ء کو صاف شفاف طریقے سے کروایا جا سکے۔ عملے کی ٹریننگ کیلئے ہر تحصیل میں ایک مرکز قائم کیا جائے گا جس میں اس تحصیل کے عملے کی ٹریننگ ہو گی۔ سرگودھا میں کُل7مرکز قائم کیے گئے ہیں۔جن میں یہ ماسٹر ٹرینرز عملے کو تربیت دیں گے۔