ٹیکسوں میں اضافہ سے صنعتکار برادری پریشانی میں مبتلا ہے: مظہر صدیق

Apr 16, 2018

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے نائب صدر و فنانس سیکر ٹری اور کٹ پیس کلاتھ بورڈٹاٹا بازار فیکٹری ایریا کے سینئر وائس چیئر مین مرزا مظہر صدیق بیگ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بے پناہ ٹیکسز کے نفاذ سے عو ام پریشان اور تاجر طبقہ بد حالی کی جانب بڑھ رہا ہے اور کاروباری سرگرمیاںناپید ہوتی جا رہی ہیںجسکے ذمہ دار شاہ سے زیادہ شاہ پرستی کا کردار ادا کرنے والے حکومت کے وہ پالیسی میکرز ہیںجنہوںنے عوام کا جینا اور کاروبارکو جاری رکھنا مشکل بنا دیا ہے حکومت نے اس مسئلے کو سنجیدہ نہ لیا تو تاجروں صنعتکاروں کی مایوسی میں مزید اضافہ ہوجائیگا۔ انہوںنے کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس ا بھی تک تاجربرادری پر ناقابل برداشت بوجھ بنا ہواہے اسے فوری واپس لیا جائے ۔

مزیدخبریں