10 حکومت ود ہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ کرے تاجروں کی اعتماد سازی کرے: ملک طاہر

لاہور(نیوزرپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک طاہر جاوید نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس واپس لیکر تاجروں کی اعتماد سازی کرے۔ اس غیرمنصفانہ ٹیکس کی وجہ سے حکومت اور تاجروں کے درمیان فاصلے بڑھتے جارہے ہیںجو ملک کے مفاد میں نہیں کیونکہ اس وقت پبلک پرائیویٹ پارٹنرکی اشد ضرورت ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس نے تاجروں کو شدید پریشان کررکھا ہے ۔ کاروباری حالات پہلے ہی مشکل ہیں۔ ایسے میں ودہولڈنگ ٹیکس نے پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے کیونکہ کاروباری لاگت مزید بڑھ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اکثر اوقات تاجروں کو بینک ٹرانزیکشن سے اتنا منافع نہیں ہوتا جتنا انہیں ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن