لاہور (نامہ نگار) بادامی باغ کے علاقے میں 16سالہ لڑکا گلے پر کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بند روڈ کھوکھر چوک کے قریب 16سالہ لڑکے ارسلان کے گلے پر کٹی پتنگ کی ڈور پھر گئی اور وہ شدید زخمی ہو گیا ہے جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔علاوہ ازیں گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں شاہدرہ، شاہدرہ ٹاﺅن، راوی روڈ، نولکھا، شفیق آباد، ٹبی سٹی، مصری شاہ، اسلام پورہ، نیوانارکلی،گجر پورہ، شالیمار، سول لائن، قلعہ گجر سنگھ، گڑھی شاہو، لٹن روڈ، مزنگ، سمن آباد سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا۔ پولیس اس قاتل کھیل کو روکنے میں ناکام رہی جبکہ بعض مقامات پر پولےس پتنگ بازوں سے دےہاڑےوں لگاتی رہی۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پتنگ بازوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ اس سے مزےد قےمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو سکے۔
ڈور/ زخمی
بادامی باغ: گلے پر ڈور پھرنے سے 16سالہ لڑکا زخمی‘ ہسپتال منتقل
Apr 16, 2018