نئی دہلی ( نیٹ نیوز) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا ہے صرف امن بحال سے کشمیر کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ عسکریت پسنداور نہ ہی فوج گن سے منزل حاصل نہیں کر سکتے۔ امیر ہے 19وی میں امن عاصہ بہتر ہو گا۔ کشمیر میں کچھ نوجوان گمراہ اور بنیاد پرست بن گئے ہیں ۔ وہ سوچتے ہیں وہ بندوق سے اپنے مقاصد حاصل کر لیں گے۔ ہمیں امن کیلئے مل کر راستہ تلاش کرنا ہو گا۔ وہ لائٹ انفنٹر ی رجمنٹ کے قیام کی سالگرہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ وادی میں امن کی صورتحال خراب نہیں ہے۔ کشمیریات کے نظریئے کا ارتقاءہونا چاہئے۔ ادھر کشمیر پر بھارتی اور پاکستانی آرمی چیفس کے بیانات کو میر واعظ عمر فاروق نے سراہتے کہا کشمیرمیں خونریزی کے خاتمہ کا وقت آ گیا ۔ دونوں ممالک کے سیاسی قیادت بھی یہ حقیقت تسلیم کرے۔ مسئلہ کے حل کے اقدامات کرنے چاہئیں جنرل قمر باجوہ نے کشمیر سمیت تنازعات مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیا تھا۔
بھارتی آرمی چیف
مسئلہ کشمیر کا حل امن ‘ فوج‘ عسکریت پسند بندوق سے مقاصد حاصل نہیں کر سکتے : بھارتی آرمی چیف
Apr 16, 2018