گولڈ کوسٹ (سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا میں کامن ویلتھ گیمز کے آخری روز انگلینڈ نے فیورٹ میزبان آسٹریلیا کو شکست دے کر نیٹ بال میں گولڈ میڈل جیت لیا ۔ انگلش ٹیم نے 51کے مقابلے میں صرف ایک پوائنٹ کے فرق 52پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی ۔انگلینڈ نے مکسڈ ڈبلز بیڈمنٹن میں بھی گولڈ میڈل اپنے نام کیا ۔ انگلش جوڑی کرس اور گیبی ایڈک نے حریف کھلاڑیوں کو شکست دی ۔ گیمز کے آخری دن انگلینڈ نے وہیل چیئر میرا تھن ‘ٹیبل ٹینس ‘سکواش اور رگبی سیونز میں سونے کے تمغے اپنے نام کر لئے ۔