لاہور(خبر نگار)پاکستان پیپلزپارٹی فیڈرل کونسل کے رکن چودھری منور انجم نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کوئی بات کرنے سے پہلے عقل کا استعمال کریں، آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت کی وجہ سے جنرل مشرف کو ایوان صدر خالی کرنا پڑا۔ آصف علی زرداری نے اپنے تمام اختیارات پارلیمنٹ کو دئیے۔ 1973 کے آئین کو اصل صورت میں بحال کیا، صوبوں کو خودمختاری دی، گلگت بلتستان اور پختوخوا کے عوام کو شناخت دی، سوات میں قومی پرچم دوبارہ سربلند کیا، صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ دیا جبکہ شاہد خاقان عباسی کے وزیراعظم نواز شریف نے ہر وہ کام کیا جس میں کمیشن اور کمائی ہو۔ نواز شریف نے پارلیمنٹ کو بے توقیر کیا اور اداروں کو کمزور کیا۔