نئی دہلی(صباح نیوز)زیادتی کے الزام میں بی جے پی رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ کوگرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس نے اتر پردیش سے حکمران جماعت بی جے پی کے رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کو لڑکی کے ریپ کے الزام پر گرفتار کر لیا۔کلدیپ سنگھ کو سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے، ریپ کا معاملہ گذشتہ ہفتے سامنے آیا جب مظلوم لڑکی نے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ کے گھر کے باہر خود سوزی کی کوشش کی۔ وزیر اعلیٰ کے حکم پر سی بی آئی نے واقعہ کی تفتیش کے بعد کلدیپ سنگھ کو گرفتار جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔