لاہور (نیوز ڈیسک) بھارت کے بیمار وزیر خزانہ ارون جیٹلی راجیہ سبھا ایوان بالا کے رکن بن گئے۔ انہوں نے گزشتہ روز چیئرپرسن راجیہ سبھا وینکیانائیڈو کے چیمبر میں حلف اٹھایا۔ حلف کا انتظام ارون جیٹلی کی بیماری کے باعث چیمبر میں کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ شوگر کے مریض 65سالہ ارون جیٹلی گردے فیل ہونے کی وجہ سے آج کل ڈائلسز کرا رہے ہیں انکا آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں گردوں کی پیوندکاری کا آپریشن انکی جسمانی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد کیا جائیگا۔
ارون جیٹلی گردے فیل ہونے کے بعد پہلی بار منظرعام پر‘ رکن راجیہ سبھا کا حلف اٹھا لیا
Apr 16, 2018