اسلامی ممالک کو میزائل حملوں کا نوٹس لینا چاہیے،حافظ مقصود

Apr 16, 2018

اسلام آباد(نا مہ نگار) امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث اسلام آباد حافظ مقصود احمد نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے شہروں پر حوثی باغیوں کے بڑھتے ہوئے میزائل حملے عالم اسلام کے لیے کھلا چیلنج ہیں۔اسلامی ممالک کو ان حملوں کا نوٹس لینا چاہیے۔حوثی باغی اپنے ناپاک مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیںہو سکتے ان شاء اللہ،کیوں کہ حرمین شریفین کی حفاظت اللہ تعالیٰ خود فرما لیں گے۔لیکن حوثی باغیوں کا فتنہ جو دن بدن بڑھتا جارہا ہے، اس کو روکنے کے لیے اسلامی ملکوں کو حرکت میں آنا ہو گا۔ وہ ارض مقدس میں پوری دنیا سے آنے والے مسلمانوں کی عبادات کے امن کو تہہ و بالا کرنا چاہتے ہیںاور مسلمانوں کا حرمین سے رشتہ توڑنا چاہتے ہیں جس میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے ، کیونکہ حرمین شریفین کی حفاظت کا ذمہ اللہ نے لیا ہے۔حوثیوں کے بیلسٹک میزائل سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ وہ حرمین ریفین کے تقدس کو پامال کرنا چاہتے ہیں۔پوری دنیا کے مسلمان حرمین شریفین کو اپنا دینی اور روحانی مرکز سمجھتے ہیں او ر ان کی حفاظت کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دینا اعزاز سمجھتے ہیں۔حوثیوں کو عقل کے ناخن لینے چاہیے اور اپنی اس مہم جوئی سے باز آجانا چاہیے۔

مزیدخبریں