تحریک انصاف نے عوام کوحقوق جاننے کا شعور دیا‘ ڈاکٹر نوشابہ منان

Apr 16, 2018

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) 29 اپریل کو تحریک انصاف انشاء اﷲ لاہور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کر کے ثابت کرے گی کہ اہل پاکستان کی امنگوں اور امیدوں کا دوسرانام عمران خان ہے چیئرمین پی ٹی آئی کسی صورت اور کسی سطح پر عوام کو نظر انداز نہیں کریں گے۔ پوٹھوار سے متعلق وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر نفسیات و ڈپی سیکرٹری انفارمیشن تحریک انصاف شمالی پنجاب ڈاکٹر نوشابہ منان کا کہنا تھا کہ سبز باغ دکھلا کر قوم کو اندھیرے میں رکھنے کا دور گزر گیا۔ تحریک انصاف نے عوام کو اپنے حقوق جاننے کا ایسا شعور دیا جس کے تحت لوگ آج حکمرانوں سے سوال کر رہے ہیں؟ عوام پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ توانائی بحران ختم کرنے کے وعدوں میں صداقت کیوں نہیں رہی۔ آج بھی اہل دیہات کو بارہ بارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کا عذاب برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔

مزیدخبریں