قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، 29 کومینار پاکستان میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا : عمران خان

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لٹیرے اداروں پر حملے کر رہے ہیں سپریم کورٹ کے جج کے گھر پر بھی گولیاں چلائی گئیں مگر قوم اپنی عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے واجد ضیاء گھبرانا نہیں قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے اقتدار میں آکر فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کریں گے مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ عمران خان یہودیوں کی سازش ہے مگر میں کہتا ہوں کہ مولانا صاحب آپ کے ہوتے ہوئے کسی اور کو یہودیوں کی سازش کی ضرورت کیا ہے جو اقتدار میں آتا ہے مولانا ڈیزل اس کے ساتھ ہوجاتا ہے پرویز مشرف، زرداری، نواز شریف سمیت فضل الرحمان سب کے ساتھ رہے ہیں لیکن مولانا صاحب آپ عمران خان کے فٹ نہیں ہو سکتے اس کو پتہ ہے جتنا اس نے اقتدار کا فائدہ اٹھانا تھا اٹھا لیا ہے سب سے پہلے میں امین خان اور آپ کے خاندان کو تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کی مبارکباد دیتا ہوں اور خوش آمدید کہتا ہوں انشاء اللہ آنے والا یہ وقت یہ ثابت کرے گا آپ کا فیصلہ ہمارے ملک اور نظریے لیے بہترین ہے 29تاریخ کومینار پاکستان میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا ہمارا اسلام آباد میں 126دن کا دھرنا وہ  پاکستان کی جمہوریت کی تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا یہ وہ وقت تھا جب پاکستان کی عوام میں شعور پیدا ہوا کہ ان کے حقوق کیا ہیں 29تاریخ کوجلسہ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ سارے ملک کے لٹیرے اکٹھے ہوگئے ہیں اور ہمارے اداروں پر حملے کر رہے ہیں سپریم کورٹ کے جج کے گھر کے باہر گولیاں چلائیں جے آئی ٹی نے اس پیسے کی نشاندہی کی  جوچوری ہو کر باہر جا رہا ہے یہ جے آئی ٹی کے لوگوں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں واجد ضیاء ساری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے گھبرانا نہیں جسٹس اعجاز الاحسن 29 تاریخ کو آپ دیکھیں گے کہ پوری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے قوم انصاف کے ساتھ کھڑی ہے میٹرو اورنج ٹرین، موٹروے اور ڈیزل سے قوم کا پیسہ چرایا گیا ہے پیسہ چوری کر کے باہر لے جانا منی لانڈرنگ ہے ملک کا پیسہ باہر لے جاتے ہیں اور پھر قرضے لیتے ہیں اور قرضے ادا کرنے کے لیے ٹیکس لگاتے ہیں گیس ، بجلی ، پٹرول پر ٹیکس اور ڈیزل یعنی مولانا فضل الرحمان پر ٹیکس لگایا جاتا ہے جب چیزیں مہنگی ہو جاتی ہیں  غریب غریب تر ہو جاتا ہے اور کرپٹ امیر ہو جاتے ہیں ان کے بچے اربوں پتی بن گئے ہیں اسفند یار بھی کہتاہے کہ ہم جمہوریت بچا رہے ہیں اچکزئی بہت بڑا دو نمبر ہے وہ بھی جمہوریت بچا رہا ہے آصف زرداری اور مجھے کیوںنکالا بھی جمہوریت بچا رہا ہے میاں صاحب آپ 300ارب روپیہ چوری کر کے باہر لے گئے ہو اس لیے آپ کو نکالا گیا ہے 30ہزار کروڑ روپیہ چوری کر کے باہر لے جانے پر نواز شریف آپ کو نکالا گیا ہے نواز شریف نے ریکارڈ قائم کر دیا ہے ایک شخص جو تین دفعہ وزیر اعظم بنا وہ چار دفعہ نا اہل ہو گیا ہے میں 29تاریخ کو اس لیے لوگ اکٹھے کر رہا ہوں کیونکہ پہلے یہ بتا سکوں کہ ساری قوم خوش ہے کہ پہلی دفعہ پاکستان کی تاریخ میں ایک طاقتور وزیر اعظم کو ہماری عدلیہ نے انصاف کے کٹہرے پر کھڑا کیا یہ پہلی دفعہ ہوا ورنہ جدھر اقتدار ادھر ہی عدلیہ 1988سے 1990تک آصف زرداری وزیراعظم ہائوس میں جب 90میں پیپلز پارٹی الیکشن ہاری تو آصف زرداری وزیر اعظم ہائوس سے جیل گیا 93میں پی پی پی الیکشن جیتتی ہے آصف زرداری جیل سے وزیر اعظم ہائوس 96میں جب پیپلز پارٹی الیکشن جیتتی  ہے تو زرداری جیل سے وزیر اعظم ہائوس جس سے ثابت ہوا کہ ہماری عدلیہ نے ماضی میں کبھی بھی اقتدار میں لوگوں کا احتساب نہیں کیا ہم اپنی عدلیہ کو سلام پیش کرتے ہیں جس نے پہلی دفعہ وزیر اعظم کوکیوں نکال کر دیا ججز صاحب گھبرانا نہیں مینار پاکستان میں سب جمع ہوں گے قوم نکلے گی مجھے نیا پاکستان نظر آرہا ہے وہ پاکستان جہاں قانون کے مطابق سب برابر ہوں گے شہباز شریف ڈرامہ باز شریف کے ساتھ سب سے زیادہ گاڑیاں چلتی ہیں اس کے بعد سندھ اور بلوچستان کے وزیر اعلٰی کا پروٹوکول اس سے کم پروٹوکول ہمارے ملنگ وزیر اعلٰی کا ہوتا ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ عوام کے ٹیکس کے پیسے سے ہم عیاشیاں نہیں کرتے پانچ سال ہونے کو ہیں کوئی نہیں  کہہ سکتا  کہ میں نے کے پی کے حکومت کا ایک روپیہ بھی اپنے اوپر خرچ کیا ہو یا ایک کلاس فور کا نوکر رکھوایا ہو یا خیبر بینک سے قرضے لیے ہوں ایک اپنی فیکٹری لگائی ہو نہ میں کسی کے سامنے جھکا ہوں اگر اللہ نے موقع دیا تو کبھی اپنی قوم کو کسی کے سامنے جھکنے نہیں دوں گاجب صدر ایوب امریکہ گیا تو اس کا صدر وصول کرنے آیا اس دفعہ جب وزیر اعظم امریکہ گیا تو اس کے کپڑے اتار دیے یہ اس کی نہیں قوم کی بے عزتی ہے اگر اللہ نے موقع دیا تو قوم سے پیسہ اکٹھا کروں گا کبھی کسی سے قرضہ نہیں لوں گا بھیک نہیں مانگیں گے شوکت خانم لاہور ، کراچی ، پشاور اور نمل یونیورسٹی سب خیراتی ادارے ہیں اگر قوم کو اعتماد ہو جائے کہ اس کا پیسہ غلط طرف خرچ نہیں ہو گا اس سے کھلے دل والی قوم کوئی اور نہیں لیکن جب ان کو پتہ چلے کہ ان کا سربراہ ایزی لوڈ لے رہا ہے پھر پیسے نہیں دیتی جب ان کو پتہ چلے کہ رائیونڈ کا چھوٹا اور بڑا بادشاہ ، بڑا گاڈ فادر اور چھوٹا ڈان جب ان کو پتہ چلے کہ آصف زرداری پیسہ لوٹ کا باہر لے جا رہا ہے تو لوگ پیسے نہیں دیتے انشاء اللہ اپنی قوم کو اپنے پائوں پر کھڑا کریں گے ادارے مضبوط کریں گے آج پورے پاکستان میں کے پی کے پولیس کی تعریف ہو رہی ہے بہترین تعلیم کا نظام کے پی کے میں ہے کے پی کے کے ہسپتال مثالی ہیں بلدیاتی نظام سب سے بہترین ہے اگلی باری آئی تو مذید بہتر کریں گے پہلی حکومت ہے جس نے ایک ارب درخت لگائے اب ہم دو ارب پر جائیں گے اور سارے پاکستان کو ہرا کریں گے افسوس ہے ہمارے بعض ایم پی ایز نے اپنا ضمیر بیچا ہے ہم ان کا پتہ چلوا رہے ہیں میرا آپ سے وعدہ ہے کہ جس نے اپنا ضمیر بیچا ہے اسے پارٹی سے نکالیں گے الیکشن ہارنا منظور ہے لیکن ضمیر فروشوں کو تحریک انصاف میں نہیں رکھیں گے انشاء اللہ مجھے اچھا وقت نظر آرہا ہے مجھے وہ پاکستان نظر آرہا ہے جس کے لیے قائد اعظم نے جدوجہد کی تھی ایک اسلامی فلاحی ریاست بنا کر دکھائیں گے خود دار قوم بن کر دکھائیں گے آج کل ایک تنطیم پاکستانی فوج کے خلاف بات کر رہی ہے میں وہ سیاسی لیڈر تھا جس نے پہلے دن سے کہا کہ ہمیں امریکہ کی جنگ میں شرکت نہیں کرنی چاہیے تھی یہ بھی کہا تھا کہ ہمیں قبائلی علاقے میں فوج نہیں بھیجنی چاہیے تھی لیکن فوج کا قصور نہیں ہے اس کا قصور ہے جس نے قبائلی علاقے میں فوج بھیجی فوج نے تو اپنا کام کرنا تھا جس ہم نے فوج بھیجی اور امریکی کی جنگ لڑی شروع میں امریکہ کے کہنے پر فوج بھیجی گئی تھی اس سے ہمارے قبائلی لوگوں کا بڑا نقصان ہوا لوگوں کے کاروبار اور گھر تباہ ہوئے اس کو ٹھیک کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ قبائلی علاقے اور پختونخوا کو فوری ضم کیا جائے اگر ایسا ہو گا تو ہم وہاں ترقیاتی کام کریں گے مولانا فضل الرحمان اور اچکزئی نے فاٹا کو ضم کرنے کی مخالفت کی تھی انہوں نے نواز شریف کو بتایا کہ اگر ضم ہو گیا تو پی ٹی آئی مذید مضبوط ہو جائے گی اس لیے انہوںنے ضم نہیں ہونے دیا آپ بے فکر ہو جائیں تحریک انصاف الیکشن جیتے گی تو فوری طور پر فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرے گی آپ کی مشکلات دور کریں گے لوکل گورنمنٹ الیکشن کروائیں گے ترقیاتی فنڈ لے جائیں گے سکول ہسپتال بنائیں گے سکول ہسپتال بنائیں گے جو اس کی مخالفت کر رہا ہے وہ پاکستان سے دشمنی کر رہا ہے ہماری فوج ہمیں بچاتی ہے ہم فوج اور اپنی قبائلی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
#/S

ای پیپر دی نیشن