کراچی (صباح نیوز) پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل مجاہد انور خان نے ایک تقریب کے دوران پی اے ایف ائیرمین اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھا۔ اپنی نوعیت کی یہ منفرد ٹریننگ اکیڈمی پی اے ایف بیس کورنگی کریک میں قائم کی جائیگی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ائیرچیف نے کہا پاک فضائیہ کی افرادی قوت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کے حامل ائرمین کو معیاری تربیت فراہم کرنے کے لئے پاک فضائیہ ہمہ وقت کوشاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا ائیرمین ٹریننگ کے موجودہ نظام کو پاک فضائیہ کے افسران کی بہترین تربیت گاہ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان کی طرز پر قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا اس ادارے میں ائیرمین کو ایک ہی جگہ پر مختلف شعبہ جات میں تکنیکی تربیت اور نصابی تعلیم فراہم کی جائے گی۔
کراچی: ائیرچیف نے پی اے ایف ائیرمین اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھ دیا
Apr 16, 2019