لاہور (سپیشل رپورٹر) کابینہ ڈویژن نے سیکرٹری نارکوٹیکس کنٹرول ڈویژن کیپٹن عارف نواز کوآئی جی پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ امجد جاوید سلیمی آئی جی پنجاب کو تبدیل کرکے اسٹبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی پنجاب کی حکومت کے تقریبا 7 ماہ میں یہ چوتھے آئی جی پنجاب تعینات کئے گئے ہیں ۔ جس وقت پی ٹی آئی کی حکومت اقتدار میں آئی تھی اس وقت موجودہ آئی جی سندھ کلیم امام آئی جی پنجاب تھے کچھ روز بعد پاکپتن کے واقعہ کے بعد تبدیل کر دیا گیا تھا۔محمد طاہر کو آئی جی تعینات کیا گیا تاہم تقریبا 39 دن بعد ان کو تبدیل کر دیا گیا ۔ اس بارے میں وجہ بتائی گئی تھی کہ ان کو سابق آئی جی کے پی کے ناصر خان درانی کو جو اس وقت پنجاب پبلک سروس کمشن کے ممبر ہیں کو پولیس اصلاحات کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا تھا تاہم حکومت نے ناصر خان درانی کے تجویز کردہ اختیارات ان کو دینے سے انکار کر دیا جس پر انہوں نے پولیس ریفارمز کمیٹی کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم اس کے بعد آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو لگایا گیا تاہم پنجاب میں اہم سیاست دانوں کے پریشر کو امجد جاوید سلیمی نے ماننے سے انکار کر دیا ۔ تاہم اب پھر دوسری مرتبہ کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کو آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ دریں اثناء پنجاب حکومت نے مختلف محکموں میں تعینات 101افسران کو گریڈ18میں ترقی دینے کے احکامات جاری کر دیئے۔ اس ضمن میں ایس اینڈ جی اے ڈی کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ترقی پانے والوں میں نائلہ طیب ، اسد عباس مگسی ، انور عباس ، سید نوید عالم ، فیاض احمد ندیم ، افضل بٹ ، محمد بوٹا نجم ، عارف وسیم ، غیاث الرحمن ، محمد زاہد اختر ، صلاح الدین ہاشمی ، احمد کفیل ، عبدالقادر ، محمد احسان الحق ، عبدالرزاق ، اللہ دتہ ندیم ، وسیم احمد سیف ، سیف اللہ ، محمد فاروق حیدر عزیز ، بشری نصیر ، محمد بلال فیروز ، محمد اختر ، قاضی اعجاز احمد ، سفیع اللہ خان ، احسان الحق ، محمد حنیف ، ، واصف بشیر کھوکھر ، ضمیر حسین ، فاروق صادق ، محمد یاسر ، سید نزارت علی ، سید شاہین محبوب ، احمد جاوید ، محمد فاروق اکمل ، مسعود احمد ، منور علی ، اشفاق الرحمن ، یاسر فرید ، محمد قیصر نعیم ، انجم ریاض سیٹھی ، اویس منظور تارڑ ، آصفہ مرتضیٰ ، عتیق الرحمن ، آصف اقبال ، عبدالجبار ، آصف رائوف خان ، عدنان شہزاد خان ، رائوف احمد ، زبیر احمد اعجاز ، عبدالمصطفیٰ ، عابد حسین ، خالد ارشد مرزا ، محمد اسلم ، شیر افگن ، شیراز منظور، عامر رضا ، عبدلواجد ، محمد فاروق ، مظہر اقبال ، عبدالغفور ، منور حسین ، اشتیاق احمد بٹ ، محمد سلیم ملک ، محمد افتخار ، محمد سلیم ، رانا ضیاء اللہ ، محبوب علی خان ، عمر فاروق ، توقیر اسلم ، شاہد اخلاق ، عزیز الرحمن زبیر ، عامر سہیل کیفی ، زیغم نواز ، سیدہ آمنہ طاہر زیدی ، ساجد صفدر ، سیف اللہ ساجد ، سید ضمیر احمد ، عبدالستار خان ، محمد عارف خان ، صفدر حسین ورک ، سید مشاہد رضا کاظمی ، تسنیم علی ، عمران احمد سلیم ، شاہد عمران ، رانا شکیل اسلم ، فہد انیس قریشی ، خرم بشیر ، محمد رفیق ، محمد سرور ، حسین خالد ، احمد ڈوگر ، سید اسد رضا کاظمی ، امتیاز احمد ، ذوالفقار احمد ، محمد عامر نذیر ، علی اکبر ، آصف محمود ، سجاد حسنین ، طارق علی بسرا ، میاں عثمان علی اورقمر الزمان قیصرانی شامل ہیں ۔ پنجاب حکومت نے دو افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پرسنل سٹاف آفیسر ٹو چیف سیکرٹری پنجاب توقیر احمد خان کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیاجبکہ موٹر ٹرانسپورٹ آفیسر اعجاز عبدالکریم کو تبدیل کر کے پرسنل سٹاف آفیسر ٹو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔