جنرل باجوہ سے اردن کے چیف آف سٹاف کی ملاقات، انسداد دہشتگردی کیلئے تعاون پر اتفاق

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کے چیف آف سٹاف نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور اردن کے چیف آف سٹاف کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس دوران دو طرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے اور انسداد دہشت گردی تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی۔ دفاع اور سکیورٹی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تربیت کے شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ پاک اردن افواج میں انسداد دہشت گردی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...