شہبازشریف کے اکائونٹ میں ایک روپے کی منتقلی بھی ثابت کردیں تو سیاست چھوڑ دیں گے: سلمان شہباز

لندن (نوائے وقت رپورٹ) سلمان شہباز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا پہلے 3 ماہ میں شریف فیملی سے 300 ارب روپے ریکور کروں گا۔ آئی ایم ایف کا قرض اس کے منہ پر ماروں گا۔ اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی۔ کسی محبوب علی کو نہیں جانتا۔ محبوب علی یا دیگر کا ریکارڈ کہاں سے آیا۔ یہ حکومت نے دیا ہے۔ قانونی طریقے سے کہا پیسہ ملک میں لانا منی لانڈرنگ ہے؟ پہلے فیصلہ کریں کہ حکومت کا نظام کس طرح چلانا ہے۔ روزانہ حکومت غور کرتی ہے کس طرح شریف خاندان اور پیپلزپارٹی کیخلاف الزامات لگاتے ہیں۔ یہ معلومات مجھے نہ میرے وکلاء کو فراہم کی گئیں۔ ہمارا میڈیا ٹرائل ہورہا ہے۔ میرا ڈکلیریشن ایف بی آر کے پاس موجود ہے۔ میں کسی منظور احمد، قاسم قیوم کو نہیں جانتا۔ حکومت کے دعوئوں کی تردید کرتا ہوں۔ میں دعا کرتا ہوں کہ ان کے گھروں میں کبھی ایسے چھاپے نہ پڑیں۔ جو پاکستان سے باہر پیسے لے گئے اس پر سلیکٹڈ وزیراعظم خاموش بیٹھے ہیں۔شہبازشریف کے اکائونٹ میں ایک روپے کی ٹرانزیکشن بھی ثابت کردیں تو وہ سیاست چھوڑ دیں۔ میں عوامی شخصیت نہیں، ’’ناکام خان‘‘ عوامی شخصیت ہیں ان کے 12 کروڑ کے اثاثے 4 ارب کیسے ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن