اصولوں پر کوئی سمجھوتہ کیا نہ کروں گا: احمد اویس

لاہور(وقائع نگار خصوصی)مستعفی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہا ہے کہ حق کے لئے لڑتا رہوں گا۔ غلط طریقے سے جھکانے والی کسی طاقت کے سامنے نہیں جھکوں گا ۔لاہور ہائیکورٹ بار آمد پر وکلاء نے مستعفی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا پرتپاک استقبال کیا،اس موقع پر وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے مستعفی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہا کہ میں اصولوں پرکوئی سمجھوتہ کیا ہے نہ کروں گا، اپنی مرضی اور خواہش سے یہ عہدہ نہیں لیا تھا مگر استعفی اصول کی بنیاد پر دیا۔وکلاء کا مشکور ہوں انہوں نے سچائی کا ساتھ دیا۔میں نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی۔ذرائع کے مطابق احمد اویس نے لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ کی کارروائی کے حوالے سے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی جس کے بعد متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا عندیہ بھی دیدیا۔احمد اویس گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ بار آئے جہاں انہوںنے قانونی ماہرین سے مشاورت کی ۔ احمد اویس نے کہا کہ میرے خلاف کی جانے والی عدالتی کارروائی خلاف قانون ہے۔

ای پیپر دی نیشن