اسلام آباد (اے پی پی) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے تحت پہلے مرحلہ میں وفاقی ملازمین کیلئے اسلام آباد میں 25000 جبکہ 6000 اپارٹمنٹس آزاد جموں وکشمیر تعمیر کرے گی۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کے ذرائع کے مطابق نیا پاکستان ہائوسنگ سیکم کے تحت 50لاکھ گھروں کی تعمیر کی جائے گی جس سے نہ صرف روزگارکے وسیع مواقع پیداہوںگے بلکہ ملکی معیشت بھی ترقی کی ایک شاہرہ پر گامزن ہوگی۔ نیا پاکستان ہائوسنگ سیکم کا پہلا مرحلہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے شروع کیا جا رہا ہے جس کا افتتاح کل 17اپریل کو ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں ذرائع کا کہنا تھا کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن تقریباً 23000 مکانات، پلاٹس، فلیٹس وفاقی ملازمین کو الاٹ کرچکی ہے۔
وفاقی ملازمین کے لیے 25 ہزار، آزاد کشمیر میں 6ہزار گھر تعمیر کیے جائیں گے
Apr 16, 2019