سہیل محمود آج سیکرٹری خارجہ کا عہدہ سنبھالیں گے

اسلام آباد(آن لائن) نامزد سیکریٹری خارجہ سہیل محمود آج منگل کو مس تہمینہ جنجوعہ کی جگہ پر عہدہ سنبھالیں گے، وہ اسی دن وزارت خارجہ میں 35 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو رہی ہیں۔ سہیل محمود بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر تھے، وہ ہفتے کو اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوئے جس کے بعد سید حیدر شاہ متبادل کی تعیناتی تک پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر بن گئے۔ سہیل محمود دفتر خارجہ اور کچھ دیگر اہم دفاتر میں منعقدہ بریفنگز میں حصہ لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...