مومن آغا صوبائی سیکرٹری اطلاعات تعینات ، 2 کے تبادلے منسوخ

Apr 16, 2019

لاہور(سپیشل رپورٹر ) پنجاب حکومت نے چوبیس گھنٹے بعد ہی دو سیکرٹریز کے تبادلوں کے احکامات منسوخ کر دیے، سیکریٹری ایگری کلچر ڈاکٹر واصف خورشید کو تبدیل کرکے سیکریٹری ٹرانسپورٹ لگانے کے احکامات منسوخ کر دیے گئے جبکہ سیکریٹری خوارک شوکت علی کو تبدیل کر کے سیکرٰٹری زراعت لگانے کے احکامات منسوخ کرتے ہوئے انہیں سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا ہے، سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن مومن آغا کو تبدیل کرکے سیکریٹری اطلاعات و ثقافت تعینات کیا گیا ہے، قبل ازیں ان کے پاس سیکریٹری اطلاعات و ثقافت کا اضافی چارج تھا۔

مزیدخبریں