ویزول اور پرفارمنگ آرٹس فیسٹیول ’’ آئی اے سی میلہ ‘‘ اختتام پذیر

Apr 16, 2019

لاہور(کلچرل رپورٹر)انسٹیٹیوٹ فار آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام پہلا سالانہ تین روزہ ویزول اور پرفارمنگ آرٹس فیسٹیول ’’ آئی اے سی میلہ ‘‘ اختتام پذیر ہوگیا ہے جس میں طلبا کی حوصلہ افزائی اور تفریح کیلئے دلچسپ پرفارمنسز اور پرفارمنگ آرٹس کے مقابلے پیش کئے گئے۔بتایاگیاہے کہ آئی اے سی میلے کے ساتھ ہی انسٹیٹیوٹ میں نجی تنظیم لٹل آرٹ کے اشتراک سے نوجوان طلباا وربچوں کو تھیٹر کی ذریعے سماجی تبدیلی اور پرفارمنگ آرٹس سے روشناس کرنے کیلئے دوسرا سالانہ تماشا تھیٹر فیسٹیول بھی جاری ہے ۔جس میں پاکستان کے علاوہ 10ممالک سے انٹرنیشنل تھیٹر فنکار اور ٹرینرز شرکت کیلئے پاکستان آئے ہیں۔ تماشا تھیٹر فیسٹیول میں پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں اور ڈرامیٹک سوسائیٹیز سے وابستہ فنکار مجموعی طور پر 30سے زائد پرفارمنسزآئی اے سی کے آڈیٹوریم اور دیگر ہالز میں پیش کررہے ہیں جس سے شائقین کی بڑی تعدادلطف اندوز ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں