چندی گڑھ(سپورٹس ڈیسک )انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی کو 12 لاکھ روپے سے محروم ہونا پڑگیا۔کنگز الیون پنجاب کے خلاف مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے رہنے کی وجہ سے ان پر 12 لاکھ روپے جرمانہ ہوا، یہ ان کا رواں ایڈیشن میں پہلا سلو اوور ریٹ ہے، اگر مزید کسی میچ میں ان کی ٹیم مقررہ وقت میں اپنے اوور مکمل نہیں کرپائی تو پھر انھیں 24 لاکھ روپے جرمانہ بھرنا پڑسکتا ہے،انہوں نے ریفری کے فیصلے کو تسلیم کیا لہذا مزید سماعت کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔رواں سیزن میں ان سے قبل راجستھان رائلز کے کپتان اجنکے رہانے اور ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما بھی اسی جرم میں لاکھوں روپے سے محروم ہوچکے ہیں۔ویرات کوہلی نے چنائی سپر کنگز کے بیٹسمین سریش رائنا کو ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بھارتی کھلاڑی کے اعزاز سے محروم کردیا۔
سلو اوور ریٹ پر ویرات کوہلی 12 لاکھ روپے سے محروم
Apr 16, 2019