ٹائیگر ووڈز نے 14سال بعد ماسٹرز کپ گالف ٹورنامنٹ جیت لیا

جارجیا(سپورٹس ڈیسک)امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گالف کے چار بڑے میجرز میں سے سب سے اہم ’’ماسٹرز‘‘ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ گذشتہ 11 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے جب انھوں نے کسی بھی میجر میں جیت حاصل کی ہو۔جارجیا آگسٹا کے مقام پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں یہ ٹائیگر ووڈز کی مجموعی طور پر پانچویں کامیابی ہے اور آخری بار انھوں نے یہ ٹورنامنٹ 14 سال پہلے جیتا تھا۔ٹایئگر ووڈز نے ٹورنامنٹ مجموعی طور پر منفی 13 کے سکور پر ختم کیا اور ان کے ان ہم وطن گالفرز ڈسٹن جانسن، زانڈر شافلے اور بروکس کوئپکا نے منفی 12 کے سکور کے ساتھ مشترکہ دوسری پوزیشن حاصل کی۔تیسرے رانڈ تک برتری رکھنے والے اطالوی گالفر فرانچیسکو مولیناری کے لیے آخری رانڈ کافی مایوس کن رہا اور وہ اپنے ناقص کھیل کے باعص منفی 11 کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر رہے۔سابق عالمی نمبر ایک ٹائیگر ووڈز جن کی زندگی کے گذشتہ چند سال خراب صحت اور تنازعات کی نظر ہو گئے تھے، انھوں نے اپنی 15واں میجر ٹورنامنٹ جیت کر کئی ان لوگوں کو کرارا جواب دیا جنھوں نے تبصرہ کیا تھا کہ وہ اب کبھی بھی کوئی اور میجر جیت نہیں سکیں گے۔آخری گیند کو منزل پر پہنچانے کے بعد ٹائیگر ووڈز نے ہوا میں مکہ لہرایا اور چہرے پر بڑی سی مسکراہٹ لیے وہ جشن منانے کے لیے اپنے بچوں اور والدہ کے پاس گئے۔امریکہ کے 43 سالہ گالفر نے کہا کہ خوشی کے مارے چلانے سے ان کا گلا بیٹھ گیا ہے۔میں بس کوشش کر رہا تھا کہ ساتھ ساتھ چلتا رہوں لیکن ایک دم سے میرے پاس برتری آگئی۔ اور جب میں نے آخری ہول پر گیند کو اندر کیا تو مجھے نہیں معلوم میں نے کیا کیا، میں بھی زور سے چلانے لگا۔ میرے بچوں کو یہاں پر ہونا، یہ مجھے 1997 کی یاد دلاتا ہے جب میرے والد میرے ساتھ تھے اور اب میں خود دو بچوں کا باپ ہوں۔ یہ میری زندگی کی مشکل ترین کامیابیوں میں سے ایک ہے، خاص طور پر کیونکہ گذشتہ دو سالوں میں جو ہوا ہے میرے ساتھ۔ٹائیگر ووڈز کے کیرئیر میں یہ پہلا موقع ہے جب انھوں نے کم بیک کرتے ہوئے کوئی میجر ٹورنامنٹ جیتا ہو۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...