لاہور (کامرس رپورٹر)رمضان المبارک سے قبل روز مرہ استعمال کی 13اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافے کی تجویز اور یوٹیلٹی سٹورز پر سپلائی نہ ہونا تشویش کا باعث ہے جس سے اوپن مارکیٹ میں دکانداروں کو گراں فروشی کا جواز ملے گا ،حکومت کی جانب سے قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اورطلب اور رسد کیلئے تاحال کوئی میکنزم تیار نہیں کیا گیا جس سے مہنگائی کا سیلاب سونامی کی صورت اختیار کر جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے صارفین کے حقوق کیلئے قائم تنظیم کے عہدیداروں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں ہونے والی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں اور ان کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے ۔