پاک سعودی تعلقات مضبوط اورتاریخی حیثیت کے حامل ہیں:عبدالغفار روپڑی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مضبوط، گہرے اور تاریخی حیثیت کے حامل ہیں۔ سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں کھڑے ہو کر پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو استحکام بخشا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے امام کعبہ الشیخ عبداللہ عواد الجہنی کی لاہور آمدپرخیر مقدم کااظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام کعبہ کی میزبانی پاکستانیوں کیلئے سعادت سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں ولی عہد محمد بن سلمان اور اب امام کعبہ کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط اور بہتر ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن