سوڈان میں ملکی فوج کی طرف سے اقتدار پر قبضے کے بعد افریقی یونین نے سوڈانی جرنیلوں کو اقتدار کی ایک سول حکومت کو منتقلی کے لیے الٹی میٹم دے دیا ہے۔ افریقی یونین کی سلامتی کونسل نے اپنے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ خرطوم میں اگر فوج نے پندرہ دن کے اندر اندر اقتدار سول قیادت کو منتقل نہ کیا، توآئینی نظام حکومت کی بحالی تک افریقی یونین میں سوڈان کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔ اس اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نئی سوڈانی حکومت عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہونا چاہیے۔ ساتھ ہی یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ سابق صدر عمر البشیر کی اقتدار سے علیحدگی کے بعد سے ملک میں جو حکمران فوجی کونسل قائم ہے، وہ بھی تحلیل کی جائے
افریقی یونین نے سوڈانی جرنیلوں کو الٹی میٹم دے دیا
Apr 16, 2019 | 22:08