شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول شاہ نواز چوہان نے کہا ہے کہ ضلع شیخوپورہ گندم خریداری کیلئے 14 مراکز قائم کردئیے گئے ہیں جن پر20 اپریل کو کسانوں اورزمینداروں کو باردانہ دیا جائیگا حکومت پنجاب کی طرف سے ضلع شیخوپورہ کو ملنے والا ٹارگٹ16 لاکھ94 ہزار بوریاں ہر صورت پورا کیاجائیگا اور گندم خریدار مراکز میں کسانوں ،زمینداروںکو ہر ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔