ننکانہ:ٹریفک حادثات میں3 خواتین سمیت 11 ا فراد شدید زخمی

ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ٹریفک کے مختلف حادثات میں دو کمسن بچوں اور تین خواتین سمیت گیارہ ا فراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شاد باغ کالونی ننکانہ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پر سوار 2سالہ حسین اچانک جمپ لگنے کے باعث نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا۔ احمد شاہ روڈ ننکانہ صاحب پر ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل جانے کے باعث 22سالہ تصور اور40سالہ نذیراں بی بی گر کر شدید زخمی ہوگئے۔ حسیب وقاص شوگر ملز ننکانہ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل گئی جس کے نتیجہ میں 35سالہ ربینہ گر کر شدید زخمی ہو گئی۔ ویلکم گیٹ ننکانہ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل گئی جس کے نتیجہ میں 24سالہ بہادر علی اور28سالہ توقیر گر کر شدید زخمی ہو گئے۔ موضع کھیاڑے کلاں سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سلپ ہو گئی جس کے نتیجہ میں 27سالہ راشد گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ ٹول پلازہ شاہکوٹ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پر سوار 40سالہ ثریا بی بی اچانک جمپ لگنے کے باعث نیچے گرکر شدید زخمی ہوگئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...