چونیاں(نامہ نگار)چونیاں ، چھانگا مانگا کے مین بازاروں میں کاروبار جاری ، بااثر دوکانداروں نے حکومتی لاک ڈائون کو مذاق بنا لیا۔ دوکانوں کے شٹر آدھے نیچے کر کے کاروبار کرنے لگے۔اکثر دوکاندار اپنی دوکانوں کے اندر یا باہر بیٹھے ہوتے ہیں ۔چونیاں، چھانگا مانگا اور گردونواح میں گاہکوں کو دوکان کے اندر داخل کر کے شٹر ڈائون کر لیتے ہیں۔