اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) آئی جی اسلام آباد نے تھانہ سہالہ کے علاقہ میں مبینہ طور پر اراضی پر قبضہ کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔سائلہ عدیلہ رحیم زوجہ محمد رئیس نے آئی جی اسلام آباد کو تحری درخواست دی جس میں سائلہ نے موقف اختیار کیا کہ علاقہ کونسلر نے مسلح افراد کے ہمراہ مبینہ طور پر ان کے رہائشی پلاٹ پرقبضہ کرلیا اس دوران اسے اوراس کے خاوند کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، تھانہ سہالہ پولیس کی جانب سے عدم تعاون اور راضی نامہ کے لیئے دبائو ڈلا جارہا ہے، استدعاہے کہ مقدمہ درج کرکے ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ آئی جی اسلام آباد نے معاملے پر ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
آئی جی اسلام آباد کامبینہ طور پر اراضی پر قبضہ کیخلاف ایکشن،رپورٹ طلب
Apr 16, 2020