ظفرمرزاکی زیرصدارت اجلاس،ڈینگی کنٹرول انتظامات کاجائزہ لیا

Apr 16, 2020

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کیلئے اجلاس ہوا۔ وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر تنویر قریشی اور اسلام آباد کے ہسپتالوں کے سربراہاں بھی شریک ہوئے ۔اجلاس کا مقصد ڈینگی کی وباء شروع ھونے سے پہلے اس کے تدارک کیلئے جامع منصوبہ بندی کو یقینی بنانا ھے۔ ڈینگی کی وباء کو کنٹرول کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈینگی کے تدارک کیلئے بروقت اور مناسب انتظامات اور اقدامات کو یقینی بنارھے ہیں ۔اس موقع پرڈاکٹر ظفر مرازا نے کہا کہ ڈینگی کے تدراک کیلئے اسلام آباد راولپنڈی اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر موثر اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔ اسلام آباد کیپیٹل کے 43000 ھزار گھروں کا سروے کیا ھے ان گھروں کے اندر عوامی آگاہی کیلئے لٹریچر بھی فراہم کیا ھے جامع منصوبے کے تحت آنے والے دنوں میں لاروا کو ختم کرنے والی دوائی اور مچھر مار اسپرے کا استعمال کیا جاے گا ۔ڈینگی کے تدراک کیلے بروقت اور ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ نہ پڑے عوام کی صحت کے تحفظ کیلئے حکومت پر عزم ھے اور ہر ممکن وسائل بروے کار لائے گی۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ ملکر مربوط حکمت عملی کے ساتھ ڈینگی کے تدارک کیلئے کام کریں گے ڈینگی کے خاتمے کیلئے عوامی آگاہی مہم بھی چلایں گے۔

مزیدخبریں