بلوں کی عدم ادائیگی، درجنوں ٹیوب ویلوں کی بجلی کنکشن منقطع

اسلام آباد (وقائع نگار) بلوں کی عدم ادائیگی اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو) نے ایم سی آئی کے زیر انتظام چلنے والے درجنوں ٹیوب ویلوں کی بجلی کے کنکشن منقطع کردئیے برقی رو کی معطلی کے باعث اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹن ، ایف الیون ، جی نائن ، جی ٹن ، آئی ایٹ ، آئی نائن ، شاہدرہ ، مارگلہ ٹاون سے پانی کی فراہمی میں جزوی طورپر بندہوگئی ہے پانی کی معطلی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے ذرائع کے مطابق میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے ٹیوب ویلز اور سامپس کے ذمے واجب ادا بجلی کے بلوں کے تنازعے پر آئیسکو نے ٹیوب ویلز کے کنکشن کاٹنے شروع کردئیے ہیں جو شہر میں پانی کی خوفناک بحران کی شکل اختیارکرچکا ہے واٹر ڈسٹی بیوشن کے سنیئر آفیسر کے مطابق ایم سی آئی نے اسلام آباد کو پانی کی فراہی کرنے والے ڈیڑھ سو ٹیوب ویلز کی مد میں 5کروڑ روپے سے زائد کے بجلی کے بلز ادا کرنے ہیں گزشتہ دو ماہ سے بجلی کے بجلی کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے جس کی بنیاد ی وجہ سی ڈی اے سے ملنے والی رقم نہ دینا بتائی جاتی ہے عہدیدار کے مطابق آئیسکو نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی کے لیے بنائے گئی سامپس کے کنکشن منقطع کردئیے ہیں جس کے باعث اسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف ٹن ، ایف الیون ، جی ٹن اور جی نائن میں ٹیوب ویلز جزوی طور پر بند ہوگئے ہیں اور ان علاقوں میں خانپور کی سپلائی سے متبادل سپلائی کے طورپر پانی دیا جارہاہے جو آنے والے دنوں میں بڑی بحرانی شکل اختیارکرے گا عہدیدار کے مطابق مارگلہ ٹاون ، پنیڈوڑیاں ، میں نصب کیے گئے ٹیوب ویلز کی بھی بجلی منقطع کی جارہی ہے جو شہریوں کے لیے باعث تشویش ہے ۔

ای پیپر دی نیشن