مصر: جھڑپ ، پولیس افسر 8شدت پسند ہلاک

قاہرہ (این این آئی)مصر کی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ دارالحکومت قاہرہ میں حملوں کا منصوبہ تیار کرنے والے شدت پسند سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مار دیے گئے ۔ اس میں ایک پولیس افسر بھی ہلاک ہوا ۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق مصری وزارت داخلہ نے بتایاکہ قاہرہ کے امیریاہ ضلعے میں مشتبہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں کا پتہ چلا تھا جس پر سکیورٹی فورسز نے چھاپہ مارا جس کے بعد فریقین میں کئی گھنٹوں تک فائرنگ ہوتی رہی۔

ای پیپر دی نیشن