کاہنہ : فیس رعایت :نجی سکولوں نے حکومتی احکامات ہوامیں اڑا دیئے

Apr 16, 2020

کاہنہ (نامہ نگار ) پرائیویٹ سکولوں نے پنجاب حکومت کے فیس میںرعایت کے متعلق احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔طلبا کے والدین کی جانب سے نجی سکول کیخلاف احتجاج کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاک ڈاون کی چھٹیوں کے باعث سکول بند ہونے کی وجہ سے پنجاب حکومت نے نجی سکولوں کو فیس 20 فیصدکم کرنیکا حکم دیا تھا مگر اسکے باوجود دولوخورد میں واقع معروف سکول لاہور مکتب سکول سمیت کاہنہ سرکل کے اکثر سکول پوری فیس وصول کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں