کورونا مزید 13 زندگیاں نگل گیا، اموات 124، متاثرہ افراد کی تعداد 6505 ہوگئی

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 ہزار 505 تک پہنچ گئی جبکہ مزید 13 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 124 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 520 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 3217، سندھ میں 1668، خیبر پختونخوا میں 912، بلوچستان میں 280، گلگت بلتستان میں 237، اسلام آباد میں 145 جبکہ آزاد کشمیر میں 46 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 78 ہزار 979 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5540 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 1645 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 39 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے مزید 13 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 124 ہوگئی۔ سندھ میں 41، پنجاب میں 34، خیبر پختونخوا میں 42، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 3 اور اسلام آباد میں ایک مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...