برآمدات پر عائد ٹیکس اور ڈیوٹیز ختم ہو گئیں: عبدالرزاق داؤد

Apr 16, 2020

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات پر عائد ٹیکسز اور ڈیوٹیز کا پہلو ختم کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر حکام سے برآمدی صنعت کی سہولت کیلئے بات چیت کی ہے جس میں لیدر‘ پولٹری اور بجلی کے پنکھے و دیگر شعبوں پر بات کی گئی ہے۔ توقع ہے کہ ڈیوٹی ڈرا بیک کے امور پر نظرثانی کی جائے گی جبکہ ڈیوٹی ڈرا بیک کا نظام برآمد کنندگان کیلئے آسان بنایا جائیگا۔ کرونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے برآمدات کو فروغ ملے گا اور برآمدات کیلئے صوبے ایس او پیز کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ وزارت تجارت برآمدی صنعت کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔

مزیدخبریں