اسد قیصر‘ بابر اعوان ملاقات: عوامی مفاد کے بلوں پر جلد قانون سازی پر اتفاق کشمیر کمیٹی میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی۔ سپیکر قومی اسمبلی اہم ذمہ داریاں ملنے پر بابر اعوان کو مبارکباد دی۔ دونوں رہنمائوں میں زیر التواء قانون سازی کا عمل مکمل کرنے پر گفتگو کی گئی۔ عوامی مفاد کی تمام بلز پر جلد قانون سازی پر اتفاق ہوا۔ قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا کردار مزید فعال بنایا جائیگا۔ بابر اعوان نے کہا کہ زیر التوا بلز کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر کشمیر کمیٹی میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔ سپیکر نے رولز آف بزنس میں تبدیلی کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔کمیٹی میں بابر اعوان‘ فخر امام‘ ایاز صادق اور دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندے شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...