ہالی وڈ اداکارہ ریٹا ولسن نے کہاکہ انہوںنے کورونا وائرس کے دوران موت کو بہت قریب سے دیکھا ہے ۔ انہوںنے سوشل میڈیا پر لائیو انٹرویو کے دوران وباءسے متاثر ہونے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں پہلی دفعہ اس بیماری کے دوران 102بخار کا تجربہ کیا اور وہ ابھی بھی ان دنوں میں پورے جسم میں ہونے والی تکلیف اور سانس لیتے ہوئے کی تنگی محسوس کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ وہ اب صحت یاب ہیں اور سب کو اس وباءکی پیچیدگیوں بارے آگاہ کرسکتی ہیں۔انہوں نے اس موقع پر تمام مداحوں سے کورونا وائرس کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی۔
کورونا وائرس کے دوران موت کو بہت قریب سے دیکھا ہے: ہالی وڈ اداکارہ ریٹا ولسن
Apr 16, 2020 | 11:56