جنوبی کوریا:حکمران جماعت ڈیموکریٹک پارٹی پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب

Apr 16, 2020 | 12:36

ویب ڈیسک

جنوبی کوریا کے صدر مون جئی ان کی حکمران جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصلی کر لی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے نیشنل کمیشن کے ابتدائی نتائج کے مطابق جنوبی کوریا میں گزشتہ روز 253 حلقوں کی نشستوں اور متناسب نمائندگی کے47 سلاٹس پر انتخابات میں حکمران جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے 300 ارکان کی قومی اسمبلی کی سیٹ کے لیے براہ راست انتخابی حلقے سے 163 نشستیں حاصل کیں جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی کے حمایت یافتہ گروپکے 17 نشستیں جیتنے کی پیشنگوئی کی ہے جس کے بعد حکمران جماعت کی نشستیں 180 ہو جائیں گی۔ انتخابات میں قدامت پسند اپوزین جماعت یونائیڈ فیوچر پارٹی نے حلقوں کی84 اور پی آر کی 19 سیٹیں جیتیں۔ جنوبی کوریا کورونا وائرس کی وباءکے باوجود قومی انتخابات منعقد کرانے والا پہلا ملک ہے جہاں گزشتہ روز لوگوں نے حفاظتی انتظامات یعنی ماسک اور حفاظتی دستانے پہن کر ووٹ ڈالے۔ پولنگ سٹیشنوں پر ٹیسٹ اور سماجی دوری سے متعلق حکومتی ہدایات پر عمل کیا گیا اور بغیر ماسک اور بخار والوں نے الگ ووٹ ڈالا۔

مزیدخبریں