سوئٹزرلینڈ کا کورونا وائرس لاک ڈاؤن میں تین مرحلوں میں نرمی کا فیصلہ

 سوئٹزرلینڈ نےکورونا وائرس سے متعلق پابندیوں پر تین مرحلوں میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائعکے مطابق سوئٹزرلینڈ کے وزیر صحت ایلین بارسیٹملک میں گزشتہ ایک ماہ سے بند کاروباری اداروں اور اسکولوں کے بتدریج آغاز کے لئے تین مراحل پر مشتمل منصوبے کا خاکہ پیش کریں گے۔بیرسیٹ کے منصوبے کےپہلے مرحلے میںحجاموں اور فزیوتھیراپسٹ کو 27 اپریل سے دوبارہ کام پر واپس آنے کی اجازت ہوگی۔دوسرے مرحلے میں 11 مئی سےتعلیمی ادارے دوبارہ کھل سکتے ہیں ، تیسرے مرحلے میں8 جون تک بار اور ریستورانکھولے جائیںگے۔کنسرٹ یا فٹ بال کے میچ جیسے بڑے ایونٹ دوبارہ شروع کرنے کے لیے ابھی تک کوئی منصوبہ تیار نہیں کیا گیا ہے۔ واضع رہے کہ سوئٹزرلینڈ میں کورونا وائرس سے 973 افراد کی موتکی تصدیق کی گئی ہے جبکہ حالیہ دنوں میں مثبت ٹیسٹوں کی شرح میں کمی آئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن