برطانوی کامک اداکار و فلم ساز چارلی چیپلن کی 131ویں سالگرہ منائی گئی۔16اپریل1889ءمیں لندن میں پیدا ہوئے۔ خاموش فلموں سے ہی چہرے پر مسکراہٹ بکھیرنے والے چارلی چیپلن کو ان کی با کمال اداکاری پر آسکر ایوارڈ،لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور حکومت برطانیہ نے”سر“ کے خطاب سے بھی نوازا ہے۔انہوں نے خاموش فلموں کے دور میں اپنی فلموں میں نہ صرف خود اداکاری کی بلکہ ان کے مصنف، خالق، ہدایتکار، پیشکار، اور بعد ازاں موسیقار بھی خود ہی تھے اور اس دور کے سب سے بااثر فلمی شخصیات میں سے تھے۔ چیپلن کا تخلیقی کام 75 برس پر محیط ہے، جو ان کے بچپن میں ملکہ وکٹوریہ دور میں برطانوی سٹیج اور موسیقی کے ہالوں سے شروع اور 88 برس کی عمر میں اس کی موت تک جاری رہا۔ میری پکفورڈ، ڈگلس فیئربینکس اور ڈی ڈبلیو گرفتھ کے ساتھ مل 1919ءمیں چارلی چیپلن نے یونائیٹڈ آرٹسٹس نامی فلم سٹوڈیو قائم کیا۔1999ء میں امریکن فلم انسٹیٹیوٹ نے چیپلن کو تمام ادوار کا 10 واں بہترین اداکار قرار دیا۔ 2008ءمیں چارلی: اے لائف نامی کتاب پر تبصرے میں مارٹن سیف نے تحریر کیا، “چیپلن صرف بڑا نہیں تھا، وہ دیوہیکل تھا۔
چارلی چیپلن کی 131ویں سالگرہ
Apr 16, 2020 | 15:08