مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور بھارت کے ظلم نے دنیا کو امتحان میں ڈال دیا ہے : برسٹر مجید ترمبو

برسلز ( نماہندہ خصوصی ) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور بھارت کے ظلم نے دنیا کو امتحان میں ڈال دیا ہے مودی کی انسانیت سوز ظالم پالیسیوں کا اثر اور معصوم کشمیریوں کی آواز آج دنیا میں پہنچ چکی ہے اب عمل درآمد کا وقت آن پہنچا بھارت کے مظالم کا حساب لینے اور مودی کو انصاف کے کھٹیرے میں کھڑا کرنا ہو گا اگر اب بھی بھارت کا احتساب نہ کیا گیا تو دنیا کرونا کی لپیٹ سے نہ نکل سکے گی عالمی طاقتیں کرونا سے سبق سیکھیں اور بھارت سے مقبوضہ کشمیر کو آزادی دلوائیں ان خیالات کااظھار چئرمین انٹرنیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس و مستقل ممبر آف آرگنائزیشن آف کشمیر کولیشن برسٹر مجید ترمبو نے کیا. انھوں نے اعلان کیا کہ وہ بھارت کو انصاف کے کھٹیرے میں کھڑا کر کے دم لیں گے بین الاقوامی سطح پر مسلۂ کشمیر اور مودی کی انسانیت دشمن پالیسیوں کو اجاگر کریں گے .انھوں نے کہا کہ وہ کل بروز جمعہ 17اپریل برطانوی وقت کے مطابق دو بجے دن کشمیرپر ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں جس کا مقصد دنیا کو بتانا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے معصوم عوام کرونا جیسی مہلک بیماری کے ساتھ ساتھ کرفیو اور پھر بھارت کے ظلم کا شکار ہیں جھاں اب بھی ظلم دب بدن بڑھ رہا ہے دینا سے کشمیریوں کا رابطہ ختم کر دیا گیا کشمیری لیڈرز کو پابند سلاسل کر دیا گیا انھیں کسی سے ملنے اور بات کرنے کی اجازت نہیں کشمیریوں کو ان حالات میں بھی ظلم کی چکی میں پیس دیا گیا ہے کشمیریوں کو پکڑ پکڑ کر سینکڑوں کی تعداد میں ایک کمرے میں بند کر دیا جاتا ہے تاکہ کشمیریوں کی زندگیوں کو ختم کیا جا سکے کرونا کو کشمیر میں پھیلایا جا سکے ہمیں ویڈیو کانفرنس میں عالمی طاقتوں کو بتانا ہے کہ یہ وقت انصاف کا ہے ہیں انسانیت کے ساتھ انصاف کرنا ہے ہمیں حق دار کو اس کا حق دینا ہو گا تاکہ ظالم اور ظلم کو ختم۔ کیا جا سکے برسٹر ترمبو نے بتانا کہ ویڈیو کانفرنس میں MEP FIL BENNIEN اور اقوام متحدہ کے مستقل نماہندے ALFRAD DE ZAYAS , JULLE Ward  اور کامران خان پاکستان سے, سینیٹر مشاہد حسین, پروفیسر نذیر شال ,بیگم نذیر شال اور دیگر این جی اوز کے نماہندگان ممبر پارلیمنٹ ویڈیو لنک کانفرنس میں شرکت کے اپنے اپنے خیالات کا اظھار کریں گے برسٹر ترمبو نے کہا کہ بھارت کرونا جیسی مہلک بیماری میں بھی اپنی شرارتوں سے باز نہ آیا اور آۓ روز ظلم اور زیادتی کر رہا ہے ان حالات میں ہم بھی بھارت کے مزموم اور ناپاک ارادے دنیا تک پہنچاتے رہیں گے قوم کشمیریوں کے لیے دعا کرے.

ای پیپر دی نیشن