جنسی درندگی میں ملوث ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ  

چکوال(نامہ نگار)  داخلی دروٹ تھانہ ٹمن کے دو جنسی درندوں کا پولیس نے مزید تین دن کا ریمانڈ حاصل کرلیا،معصوم بچے اور بچیوں کے ساتھ جنسی درندگی میں ملوث ملزمان کا تین روزہ ریمانڈ ختم ہونے کے بعد مزید 3 دن کا ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔ ٹمن پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ عبدل خان سے ملزمان کا مزید 3 دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیادونوں ملزمان کو ایک بچے  کے ساتھ بد فعلی اور چار معصوم بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے  پر گرفتار کیا گیا ہے ملزمان کے خلاف بدفعلی، اور جنسی زیادتی کے دفعات کے تحت پانچ مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ دونوں ملزمان مسجد میں بچے اور بچیوں کو قرآن پاک پڑھاتے تھے ، بچے اور معصوم بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان میں ایک مسجد کا خطیب ہے اور دوسرا نائب خطیب ہے۔

ای پیپر دی نیشن